ڈی سی کالونی الیکشن،خالد سلطان عاطف چیمہ کاشعیب بٹ،اسلم ملہی، امتیاز ساہی کی حمایت کا اعلان
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ڈی سی کالونی انتخابات میں بڑا سرپرائز، سابق صدر و بانی ڈی سی کالونی کیپٹن (ر)خالد سلطان اور سابق سیکرٹری عاطف افتخار چیمہ نے مقامی ریسٹورنٹ میں قریبی ساتھیوں اور سینکڑوں رہائشیوں کے ہمراہ صدر اتی امیدوارشعیب بٹ،امیدوار نائب صدر اسلم پرویز ملہی،امیدوار سیکرٹری امتیاز ساہی کی حمایت کا اعلان کردیا۔
تینوں امیدواروں کی بھرپور انتخابی مہم چلانے اور کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیاگیا۔ اس موقع شعیب بٹ نے تمام عمائدین کا شکریہ ادا کرتے کہا آپکا ہم پر اعتماد ہماری کامیابی کی نوید ہے انشا اللہ آپکی قیادت اور مشاورت سے ڈی سی کالونی کے مسائل حل کرینگے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments