نبی کریم ؐ کے چرچے قیامت تک ہوتے رہیں گے :علما

نبی کریم ؐ کے چرچے قیامت تک ہوتے رہیں گے :علما

اشفاق وڑائچ ڈائریکٹر الائیڈ سکول ودیگرمرحومین کے ایصال ثواب کی محفل، خطاب

راہوالی(نمائندہ دنیا )نبی کریم ؐ کے چرچے قیامت تک ہوتے رہیں گے ۔ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ پیر ضیا الرحمن صدیقی نورانی د ربار عالیہ پنگالی شریف آزاد کشمیر،علامہ پیر سلیمان طالب نقشبندی ،علامہ امجد رضا طاہری ،قاری مشتاق چشتی عزیز الرحمن نقشبندی ضیائی ودیگر علمانے زیر سرپرستی چودھری طالب حسین وڑائچ ، پروفیسرچودھری مشتاق وڑائچ منعقدہ 25ویں سالانہ جشن میلا د النبی ؐ کے موقع پرمرحومین چودھری فتح محمد وڑائچ نمبردار وبیگم ،چودھری غلام محمد وڑائچ نمبردار و بیگم ،چودھری اقبال ورائچ نمبردار ،چودھری احسان اﷲ،چودھری امان اﷲ وڑائچ کے بھائی جبکہ حافظ مزمل کے والد چودھری اشفاق وڑائچ ڈائریکٹر الائیڈ سکول اوررانا طارق مرحومین کے ایصال ثواب کی محفل سے خطاب کر تے کیا۔

 علما نے کہا اﷲ تعالی نے سب سے پہلے نور مصطفیٰؐ کو تخلیق کیا اور رحمت اللعالمینؐ بنا کر بھیجا اور آپ ؐ کا ذکر ہمیشہ کیلئے بلند کردیا ۔نبی کریمؐ کی ولادت باسعادت ہمارے لیے باعث فخر اور اﷲ تعالیٰ کا احسان عظیم اور نعمت عظمیٰ ہے ہمیں ہر حال میں اس نعمت کا شکر ادا کرنا چاہیے اور نبی کریمؐ کی سیرت پر عمل کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا اولیاکرام کی صحبت اختیار کریں جس سے قسمت بدل جاتی ہے اور دلوں کا زنگ اتر جاتا ہے اور دل روشن ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نبی پاک ؐ کی شان میں گستاخی کرنے والی ملعونہ کو نکیل ڈالی جائے ورنہ حالات کنٹرول سے باہر ہوجائینگے ۔ آخر میں مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعامانگی گئی اور بارگاہ رسالت مآبؐ میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...