چیمبرآف سمال ٹریڈرز الیکشن،عرفان بٹ،مبشرڈار ایگزیکٹو باڈی امیدوار نامزد

چیمبرآف سمال ٹریڈرز الیکشن،عرفان  بٹ،مبشرڈار ایگزیکٹو باڈی امیدوار نامزد

گجرات(سٹی رپورٹر)گجرات چیمبرآف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کی انتخابی مہم جاری، صدرفرینڈز گروپ رضوان دلدارچودھری کی ساتھیوں کے ہمراہ ڈور ٹو ڈور رابطہ مہم میں تیزی آگئی ۔

گزشتہ روز رامتلائی روڈ پرتاجرو ں کابڑ ااکٹھ ہوا ۔رضوان دلدار نے گروپ کی مشاورت سے ایگزیکٹو باڈی کیلئے مزید دو باصلاحیت اورمتحرک امیدواروں عرفان بٹ اورمبشرڈار کو نامزد کرکے میدان میں اتار دیا ۔دونوں کاتعلق موبائل ایسوسی ایشن سے ہے۔اس موقع رضوان دلدار نے کہا کامیاب ہوکرنئے عزم کیساتھ تاجروں کے مسائل حل کرائیں گے ۔اس موقع پر شیخ ذیشان سلیم، احمرثنا اﷲ بٹ،ملک مبشریاسین، زین پگانوالہ، حسنین پگانوالہ بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...