ریونیو حکام و اہلکاروں کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع
وزیرآباد کے تحصیلدار کم سب رجسٹرار ندیم بھرتھ کی خدمات بی اوآر کو واپسمعاملہ کی تحقیقات کامراسلہ،رپورٹ میں مذکورہ دیگرافرادکیخلاف کارروائی کاحکم
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع گوجرانوالہ میں ریونیو حکام اور اہلکاروں کیخلاف شکنجہ تیار بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا آغاز ،وزیرآباد کے تحصیلدار کم سب رجسٹرار کی خدمات بورڈ آف ریونیو کو واپس کردی گئیں ۔کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کے دفتر نے رجسٹرار وزیرآباد ندیم بھرتھ کی خدمات فوری طور پر بورڈ آف ریونیو پنجاب کو واپس کرنے کا باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلے کے مطابق ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی جانب سے 31 اگست 2026 کو ارسال کردہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کمشنر آفس نے سب رجسٹرار کی خدمات بورڈ آف ریونیو پنجاب کو سرنڈر کر دی ہیں۔ مراسلے میں بورڈ آف ریونیو سے درخواست کی گئی ہے معاملہ کی تحقیقات کی جائیں۔مراسلے کی ایک اور اہم شق میں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ رپورٹ میں مذکور دیگر افراد کے خلاف متعلقہ قانونی دفعات کے تحت سخت کارروائی کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments