لدھیوالہ وڑائچ :معمر خاتون کھلے مین ہول میں گرکر زخمی

لدھیوالہ وڑائچ :معمر خاتون  کھلے مین ہول میں گرکر زخمی

لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار)حافظ آباد روڈ پر لدھیوالہ وڑائچ راجباہ کنارے ساٹھ سالہ خاتون کھلے مین ہول میں گر کر زخمی ہو گئی ۔

بتایا گیا ہے کہ پی ٹی سی ایل کے مین ہول کا ڈھکن کئی ماہ سے غائب ہے ۔ گزشتہ رات راہگیر خاتون زرینہ بی بی اس کھلے مین ہول میں گر کر زخمی ہو گئی ۔قریبی خوانچہ فروشوں نے خاتون کوباہر نکالا ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر نوید احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی سی ایل کے کھلے مین ہول کی وجہ سے حادثات کا نوٹس لیا جائے اور ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی جائے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...