ضلع گوجرانوالہ کیلئے2ارب4کروڑ کے 23منصوبے منظور
سڑکوں کی تعمیر و بحالی، سیوریج و نکاسی آب، پارکس کے تعمیراتی کام کئے جائینگے
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )وزیراعلیٰ مریم نواز نے ضلع گوجرانوالہ کیلئے 2 ارب 3 کروڑ 90 لاکھ کے 23 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی ۔ میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ کی 11 سکیموں پر 92 کروڑ 10 لاکھ ، ضلع کونسل گوجرانوالہ کی 12 سکیموں کیلئے 1 ارب 11 کروڑ 80 لاکھ خرچ ہونگے ۔ مشرقی بائی پاس روڈ کی 12.8 کلومیٹر ری کارپٹنگ، کچا فتومنڈ روڈ ، گرجاکھ روڈ ، ریس کورس روڈ کی بحالی ، کلثوم نواز لیڈیز مارکیٹ پیپلز کالونی کی بیوٹیفکیشن، فلاور مارکیٹ کا قیام، پیپلز کالونی میں لیڈیز پارک، اپر چناب کینال کنارے واکنگ ٹریک، گوجرانوالہ سفاری پارک ، ادبی بیٹھک و کلچرل ہاؤس کے منصوبے ،وزیرآباد بائی پاس روڈ کی 6 کلومیٹر تعمیر و بحالی، جی ٹی روڈ تا پپناکھہ بذریعہ مدو خلیل 7 کلومیٹر سڑک کی تعمیر، کامونکی میں ایدھی روڈ تا جی ٹی روڈ تا ریلوے روڈ، جی ٹی روڈ سے لیڈیز پارک روڈ کی بحالی،نوشہرہ ورکاں میں تھانہ چوک تا نرسری مٹو بھائیکے روڈ بحالی، محلہ عیدگاہ مدو خلیل میں 3.82کلومیٹر سیوریج لائنز تنصیب، منڈیالہ تیگہ میں سیوریج لائنز اور ٹف پیورز، ایمن آباد، نوکھر اور ساروکی میں فیملی پارکس، مٹو بھائیکے نوشہرہ ورکاں میں 2.5کلومیٹر جاگنگ ٹریک اور تحصیل نوشہرہ ورکاں بس سٹینڈ کی اپ گریڈیشن ہوگی۔ روڈ مینٹیننس سکواڈ کے قیام کی بھی منظوری دی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments