حکمرانوں نے پاکستان کو مسائلستان بنا دیا :جماعت اسلامی
دہشتگردی میں اضافہ حکومتی کاکردگی پرسوالیہ نشان:اشتیاق چیمہ ،شفیق مغل
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )امیر جماعت اسلامی زون PP52 چودھری اشتیاق احمد چیمہ ،قیم زون شفیق مغل نے کہا ہے کہ حکومت امن وامان کی صورتحال پر قابو پانے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے ،دہشتگردی کے واقعات میں آئے روز اضافہ ہونا حکومتی کاکردگی پرسوالیہ نشان ہے ،ہمارے فوجی جوانوں ، بزرگوں ،شہریوں کو آئے روز دہشتگردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ، پڑھے لکھے نوجوان ڈگریاں لے کر روزگارکے لیے ذلیل وخوار ہورہے ہیں ،سرکاری اداروں کی نجکاری سمیت سرکاری ملازمین کو نوکریو ں سے نکالا جارہا ہے ،پاکستان کو مسائلستان بنادیا گیا ہے ،اس افراتفری کے دور میں حافظ نعیم الرحمن پاکستانی قوم کے لیے امید بن چکے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی زون PP52 کے ذمہ دار وں کے اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے کارکن اپنے قائد کی پکارپر لبیک کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اورکسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments