منڈی بہاؤالدین :ٹریفک حادثات 3افراد جاں بحق ، 2 شدید زخمی

منڈی بہاؤالدین :ٹریفک حادثات 3افراد جاں بحق ، 2 شدید زخمی

موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے ارسلان ،ٹرالی سے گرکر 10 سالہ شعیب جان کی بازی ہار گیا

منڈی بہاؤالدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 2نوجوان شدید زخمی ہوگئے ۔ عثمان چوک ملکوال کے قریب دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں تصادم کے نتیجے میں 16 سالہ ارسلان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ عبداللہ اور شاہد شدید زخمی ہوگئے ریسکیو 1122 نے لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔ دوسرا حادثہ ریڑکا بالا کے قریب پیش آیا جہاں 10 سالہ شعیب ریت سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سے مبینہ طور پر پھسل کر گر گیا اور ٹائر کے نیچے آکر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ تھانہ میانہ گوندل پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی۔ تیسرا حادثہ سرگودھا گجرات روڈ پر بکن کے قریب پیش آیا جہاں سڑک عبور کرنے والا ایک شخص موٹر سائیکل کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا ریسکیو 1122 نے متاثرہ شخص کو ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...