بیرون ممالک سے گرفتار 3خطرناک اشتہاری پاکستان منتقل

بیرون ممالک سے گرفتار 3خطرناک اشتہاری پاکستان منتقل

سربراہ سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایت پر سپیشل آپریشنز سیل کی کارروائیاں

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)سپیشل آپریشنز سیل نے کارروائی کرتے ہوئے 3خطرناک اشتہاری ملزموں کو بیرون ملک سے گرفتار کر لیا ۔سپیشل آپریشنز سیل سی سی ڈی نے بیرون ملک فرار ہونے والے سنگین مقدمات میں مطلوب 3اشتہاری ملزموں کو ریڈ نوٹس پر بیرون ملک سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کر دیا۔ سپیشل آپریشنز سیل کے مطابق سربراہ سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایت پر سپیشل آپریشنز سیل کے انچارج خالد نواز وریا کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے رحیم یار خان کے تھانہ کوٹسمابہ میں مطلوب ملزم شملہ ولد ہزارہ خان پر ارشاد احمد لاشاری کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا الزام تھا۔ ملزم کو 16جنوری 2013 کو جوڈیشل کیا گیا جہاں اس نے دفعہ 164ضابطہ فوجداری کے تحت اپنے بیان میں مقتول ارشاد احمد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ مقدمہ عدالت میں زیر سماعت رہا تاہم ملزم 11مارچ 2015 کو ضمانت پر رہا ہونے کے بعد 20اکتوبر 2015 کو سعودی عرب فرار ہوگیا جس پر اسے بعد ازاں عدالتی مفرور قرار دے دیا گیا۔ ملزم شملہ کے خلاف ریڈ نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔ سپیشل آپریشن سیل سی سی ڈی کی ٹیم ملزم کو بیرون ملک سے پاکستان واپس لانے کی کارروائی مکمل کر لی۔ دوسری جانب آذربائیجان سے بھی دو مطلوب اشتہاریوں کو پاکستان واپس لایا گیا ہے ۔ ان میں علی اشرف لاہور کے تھانہ چوہنگ میں مطلوب تھا جبکہ شیر افغان تھانہ صدر گجرات کے ہومی سائیڈ کیس میں مطلوب تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...