حافظ آباد:ٹرک درخت سے ٹکراکر الٹ گیا ،کنڈیکٹر جاں بحق ،ڈرائیور زخمی

حافظ آباد:ٹرک درخت سے ٹکراکر الٹ  گیا ،کنڈیکٹر جاں بحق ،ڈرائیور زخمی

حافظ آباد(نمائندہ دنیا ، نامہ نگار )سکھیکی کے قریب ٹرک درخت سے ٹکراکر الٹ گیا کنڈیکٹر جاں بحق جبکہ ڈرائیورشدید زخمی ہوگیا۔

ڈرائیور تصور کو نیند آنے کے باعث کنڈکٹر صفدر نے ٹرک کو چلا ناشروع کردیا جس سے ٹرک بے قابو ہوکر درخت سے ٹکراکر الٹ گیا۔حادثے کے نتیجے میں 27 سالہ کنڈکٹر صفدر علی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈرائیور تصور کو معمولی چوٹیں آئیں۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...