ٹیکس دہندگان کیلئے ایکسائز دفاتر رات 8بجے تک کھلے رکھنے کی ہدایت

ٹیکس دہندگان کیلئے ایکسائز  دفاتر رات 8بجے تک  کھلے رکھنے کی ہدایت

گوجرانوالہ(نیوزرپورٹر)حکومت پنجاب کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس پر دی جانے والی رعایت کی مدت 30 ستمبر کو ختم ہو رہی ہے ۔

ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ثوبیہ مالک نے ریجن بھر میں ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنے اور سرکاری بقایا جات کی وصولی کیلئے 30 ستمبر تک تمام فیلڈ دفاتر روزانہ رات 8بجے تک کھلے رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ شہری بروقت ٹیکس جمع کرا کے سرکاری رعایت سے استفادہ کر سکیں ،گزشتہ روز اتوار کے باوجود ایکسائز کا دفتر کھلا رہا عملہ دفتر میں موجود رہا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...