کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کیخلاف صنعتکاروں ، تاجروں کا اظہار تشویش
صنعتی خام مال، تیار مصنوعات اور تجارتی سامان کی ترسیل میں رکاوٹ سے نقصان، رہنما
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر،عاطف ربانی سینئر نائب صدر غلام دستگیر بٹ اور نائب صدر عثمان یوسف نے مختلف مقامات پر کنٹینرز اور مال بردار گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ اور آمدورفت میں رکاوٹ پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کے باعث کاروباری اور صنعتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں جبکہ تاجروں اور صنعتکاروں کو مالی نقصان کا سامنا ہے ۔ بڑی تعداد میں کنٹینرز میں صنعتی خام مال، تیار مصنوعات اور دیگر قیمتی تجارتی سامان موجود ہوتا ہے جس کی بروقت ترسیل میں رکاوٹ سے کاروباری طبقے کو براہِ راست نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔صدر، سینئر نائب صدر اور نائب صدر نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں کاروباری سرگرمیوں میں کسی بھی قسم کی غیر ضروری رکاوٹ معیشت کے لیے نقصان دہ ہے ۔ حکومت اور متعلقہ انتظامیہ کو چاہیے کہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھتے ہوئے کاروباری طبقے اور ٹرانسپورٹرز کے مسائل کو بھی مدنظر رکھا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments