موسم تبدیل ہونے کے با عث بیماریوں کے ڈیرے ،مراکز صحت میں رش
تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں شہری بخار،کھانسی،نزلہ زکام،جلدی و امراض چشم کا شکار ہو گئے ۔
موسمی تبدیلی کے باعث تتلے عالی اور نواحی علاقوں میں مختلف موسمی بیماریوں نے ڈیرے جما لئے ، سینکڑوں بچے ،بوڑھے اور جوان بخار، کھانسی، نزلہ زکام،ملیریا،آشوب چشم،جسم پر نشانات، خارش، پھوڑے ،پھنسیاں ودیگر امراض میں مبتلا ہو گئے ۔بنیادی ہیلتھ یونٹس،نجی کلینکوں پر موسمی امراض کا شکار افراد کی تعداد بڑھ گئی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments