دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچاناہوگا:سنی تحریک

 دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچاناہوگا:سنی تحریک

سیاسی اختلافات ختم کرکے حکومت اوراپوزیشن کو دہشتگردی کیخلاف یکجاہوناچاہیے

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )پاکستان سنی تحریک کے نائب سربراہ شاہد غوری نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچاناہوگا،غیر ملکی دشمنوں کو تلاش کرکے ختم کرناہوگا،خیبر پختون خوا میں سیاسی اختلافات ختم کرکے حکومت اوراپوزیشن کو دہشتگردی کیخلاف یکجاہوناچاہیے ،شاہدغوری نے کہا کہ تحفظ حرمین شریفین عالم اسلام کی اولین اورمشترکہ ذمہ داری ہے ،غزہ،ایران سمیت کمزور اسلامی ریاستوں کا دفاعی سب پرلازم ہے ،سیرتِ مصطفوی ؐ کی روشنی میں نسلِ نو کو درپیش فکری، اخلاقی اور معاشرتی مسائل کا متوازن اور عملی حل پیش کرنا ہوگا، نوجوانوں کو فرقہ واریت، انتہاپسندی اور گمراہ کن نظریات سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ دینی طبقات اتحاد، اخوت، امن اور رواداری کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں، نوجوان نسل میں اعلیٰ اخلاق، دیانت اور اتحادِ امت کا شعور اجاگر کیا جائے ، نئی نسل کی کردار سازی کیلئے سیرتِ رسول اکرم ؐ کی تعلیمات کو عملی زندگی کا حصہ بنانا ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...