عوامی مسائل کے حل کی جدوجہد جاری رکھیں گے :بیگم طلعت

عوامی مسائل کے حل کی جدوجہد جاری رکھیں گے :بیگم طلعت

بلدیاتی انتخابات میں ہمارے نمائندے بھرپور حصہ لیں گے :میڈیا سے گفتگو

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )سابق ایم پی اے و ضلعی صدر مسلم لیگ (ن)حلقہ خواتین بیگم طلعت شوکت منظور چیمہ نے کہا کہ میرے سسر منظور حسین چیمہ اور شوہر شوکت منظور چیمہ نے پوری سیاسی زندگی عوامی خدمت اور حلقہ کی فلاح و بہبود کیلئے وقف کئے رکھی، شوکت منظور چیمہ کی وصیت نے مجھے عوامی خدمت کا سفر جاری رکھنے کا حوصلہ دیا۔ حلقہ خواتین مسلم لیگ (ن)کی ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فرح ادیبا گوندل، نعیم بٹ، اشفاق احمد مجددی،سعد اللہ گوندل سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر مسلم لیگ (ن)کی قیادت نے آئندہ عام انتخابات میں پی پی 35 کا ٹکٹ دیا تو بھرپور انداز میں انتخابی میدان میں حصہ لوں گی میری کوشش ہوگی کہ سسر اور شوہر کے عوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے عوام کو درپیش مسائل کے حل، تعلیم، صحت، سڑکوں، سیوریج، صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے مؤثر کردار ادا کروں۔بیگم طلعت چیمہ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ، بلدیاتی انتخابات میں ہمارے نمائندے بھرپور انداز میں حصہ لیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...