عالمی یومِ سیاحت کے موقع پر سیالکوٹ میوزیم میں تقریب

عالمی یومِ سیاحت کے موقع پر سیالکوٹ میوزیم میں تقریب

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )عالمی یومِ سیاحت کے موقع پر سیالکوٹ میوزیم میں تقریب منعقد ہوئی جس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت، ثقافت و آثارِ قدیمہ پنجاب رانا عارف اقبال ہرنا نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا عارف اقبال ہرنا نے کہا کہ حکومتِ پنجاب سیاحت کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے ، گزشتہ سال پنجاب میں سیاحت کے فروغ کے لیے 18 ارب روپے خرچ کیے گئے ۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں میوزیم کا قیام اہم پیش رفت ہے جبکہ ہیڈمرالہ میں پارک کی تعمیر بھی جلد شروع ہونے کی امید ہے ،سیالکوٹ قلعہ کے حوالے سے بھی جلد عملی کام شروع کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...