وزارت نے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی کیلئے اہم اقدامات کئے ،ترجمان
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سیلابی صورتحال، طویل ہیٹ ویوز اور بڑھتے ہوئے آبی دباؤ کے تناظر میں وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی نے سال 2025کے دوران اہم پالیسی اقدامات، عملی ردِعمل اور ۔۔
بین الاقوامی سطح پر کی جانے والی سرگرمیوں کی رپورٹ جاری کر دی ۔ وزارت کے میڈیا ترجمان سلیم شیخ نے بتایا کہ موسمیاتی استحکام اور آفات سے نمٹنے کی تیاری پالیسی مباحث اور عملی اقدامات کا مرکز بنی رہی، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید اور طویل ہیٹ ویوز دیکھنے میں آئیں، جس پر وزارت نے مربوط ہیٹ ایڈاپٹیشن اقدامات کی سفارش کی۔