ایچ ای سی کے زیر اہتمام ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ فنڈ امپیکٹ شوکیسنگ تقریب

ایچ ای سی کے زیر اہتمام ٹیکنالوجی  ڈویلپمنٹ فنڈ امپیکٹ شوکیسنگ تقریب

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایچ ای سی نے ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ فنڈ کے تحت مکمل ہونے والے 100 سے زائد کامیاب تحقیقی و تکنیکی منصوبوں کی نمائش کے لیے ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ فنڈ امپیکٹ شوکیسنگ تقریب کا انعقاد کیا۔۔۔

 نمائش کا مقصد فنڈ کے تحت تیار کردہ جدت طرازیوں کے معاشرتی و اقتصادی اثرات کو اجاگر کرنا تھا۔نمائش میں صحت، زراعت، بائیو ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، توانائی کے نظام، ماحولیاتی انتظام اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز جیسے اہم شعبوں میں کی گئی ایجادات اور ترقیات پیش کی گئیں۔ ایچ ای سی کے اعداد و شمار کے مطابق، فنڈ کے تحت منظور شدہ 238 منصوبوں میں سے 192مکمل ہو چکے ہیں جبکہ باقی زیر تکمیل ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں