کنٹونمنٹ بورڈ ،لائسنس فیس کی مد میں ایک کروڑ 39 لاکھ وصول
لائسنس اینڈ ٹریڈ برانچ نے 2025کے دوران 4ہزار 176تجارتی لائسنس جاری کئے
راولپنڈی( خاورنوازراجہ)راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے شعبہ لائسنس اینڈ ٹریڈ برانچ نے 2025 کے دوران مجموعی طور پر 4 ہزار 176 تجارتی لائسنس جاری کئے ، فیس کی مد میں 1 کروڑ 39 لاکھ 10 ہزار روپے وصول کیے گئے ۔ مقررہ مالی و انتظامی اہداف کے مقابلے میں شعبے نے 75 فیصد ہدف کامیابی سے مکمل کیا۔ سی ای او کی ہدایت پر تجارتی سرگرمیوں کو ضابطے میں لانے ، غیر قانونی کاروبار کی نشاندہی اور لائسنس کے بغیر کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کو بھی کی گئی ۔حکام کا کہنا ہے کہ 75 فیصد ہدف کا حصول ایک مثبت پیش رفت ہے ، آئندہ سال کے لیے سو فیصد ہدف کے حصول کو یقینی بنانے کی حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے جس کے تحت کاروبار رجسٹراڈ نہ کرانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اورانہیں جرمانوں کا بھی سامنا کرنا پڑے گا ۔