اوپن یونیورسٹی میں ریسرچ کیپسٹی بلڈنگ ورکشاپ اختتام پذیر
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں پانچ ہفتوں کی کیپسٹی بلڈنگ ورکشاپ کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کی۔۔۔۔
انہوں نے کہا مختلف شعبہ جات کے ماہرین کے اشتراک سے نہ صرف مسائل کا جامع حل ممکن ہے بلکہ تحقیق کے نتائج زیادہ موثر اور قابل عمل بھی ہوتے ہیں۔ یہ ورکشاپ ڈائریکٹوریٹ آف کوالٹی انہانسمنٹ کے زیراہتمام منعقد کی گئی جس میں فیکلٹی آف سائنسز، فیکلٹی آف سوشل سائنسز اور کلیہ عربی و علوم اسلامیہ سے تعلق رکھنے والے 70فیکلٹی ممبران نے تربیت حاصل کی۔