ثاقب احمد نے سسٹمز لمیٹڈ میں گلوبل چیف گروتھ آفیسر کا عہدہ سنبھال لیا

ثاقب احمد نے سسٹمز لمیٹڈ میں گلوبل  چیف گروتھ آفیسر کا عہدہ سنبھال لیا

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) معروف عالمی ٹیکنالوجی اور بزنس پروسیس آؤٹ سورسنگ کمپنی سسٹمز لمیٹڈ میں ثاقب احمد نے۔۔۔

 گلوبل چیف گروتھ آفیسر کا عہدہ سنبھال لیا، وہ ٹیلی کام اور آئی ٹی کے شعبوں میں 27سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں ۔ انہوں نے پاکستان، مشرقِ وسطیٰ، یورپ اور ایشیا میں اہم عہدوں پر کام کیا۔ اس سے قبل وہ ایس اے پی کے پاکستان، افغانستان، عراق اور بحرین کیلئے کنٹری منیجنگ ڈائریکٹر، اوریکل، کومپٹل، نوکیا سیمنز نیٹ ورکس اور سیمنز میں بھی اہم ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں ۔انہیں تعلیم میں نمایاں کارکردگی پر صدارتی ایوارڈ ،اعزازِ سبقت بھی مل چکا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں