راولپنڈی:سال نوکا پہلا مقدمہ تھانہ مورگاہ میں درج
آتشبازی کرنے پر 6ملزم گرفتار، سات فرار ہونے میں کامیاب
راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی میں سال نو کا پہلا مقدمہ تھانہ مورگاہ میں آتش بازی کا درج کیا گیا۔ دفعہ 144کی خلاف ورزی پر مورگاہ کے علاقے میں آتش بازی پر پولیس نے فوری کارروائی کی۔ نجی کالج موڑ کے قریب پو لیس نے چھاپہ مارکر 6ملزمان کو موقع سے گرفتار کیا جن میں محمد خان، عثمان علی، سعد آفریدی، ولید خان، عبیدالرحمن اور شہزیب طارق شامل ہیں جبکہ 6سے 7نامعلوم افراد فرار ہو گئے۔ موقع سے 15استعمال شدہ آتش بازی کے سامان کے ٹکڑے برآمد ہوئے، مقدمہ درج کر لیا گیا۔