قائداعظمؒ نے جو کہا اس پر عمل کر کے دکھا یا ، ذوالفقار چیمہ

قائداعظمؒ نے جو کہا اس پر عمل کر کے دکھا یا ، ذوالفقار چیمہ

بیسویں صدی کا کوئی سیاسی لیڈر قائد کے کردار کی عظمت کو نہ چھو سکابابائے قوم نے صحت،آرام،جائیداد قوم پر قربان کی ،چیئرمین علامہ اقبال کونسلعلامہ اقبال کونسل کا اجلاس پروفیسر زاہد مسعود، اقبال شیخ ودیگر کی شرکت، کیک کاٹا

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) علامہ اقبال کونسل کے چیئر مین ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا کہ بیسویں صدی کا کوئی اور سیاسی لیڈر قائد اعظم کے کردار کی عظمت کو نہیں چھو سکا، بابا ئے قوم نے جو کہا اس پر عمل کر کے دکھایا، کبھی کوئی جھوٹا وعدہ کیا اور نہ کبھی کوئی عہد توڑا۔ انہوں نے قانون اور ضابطوں پر سختی سے عمل کیا اور اپنی صحت، آرام، فیملی لائف اور آخر میں اپنی ساری جائیداد بھی مسلمان قوم پر قربان کر دی۔ یہ باتیں ذوالفقار احمد چیمہ نے علامہ اقبال کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر پروفیسر زاہد مسعود، محمد اقبال شیخ، افتخار مسعود، جاوید چیمہ، جمیل ہاشمی، جمیل افضل اور محمد رفیق نے بھی قائد کی خدمات اور احسانات پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر قائداعظم کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں