تلہ گنگ، چوروں کے 3گینگ گرفتار، نقدی، موٹرسائیکل برآمد
تلہ گنگ (نمائندہ دنیا) پولیس تھانہ سٹی تلہ گنگ نے چوروں کے 3گینگ گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 6موٹرسائیکل، 8جنریٹر، 23لاکھ نقدی، طلائی زیورات اور ۔۔۔
دیگر قیمتی اشیاء برآمد کر لیں۔ یہ بات ڈی ایس پی عزیز ملک نے تھانہ سٹی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتائی، دورانِ تفتیش اہم انکشافات سامنے آئے۔ جبکہ متعدد چوری کی وارداتوں کا بھی سراغ لگا لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔