تین ماہ کی گرمائی تعطیلات تعلیمی نظام کے ساتھ مذاق ،ایپسما

تین ماہ کی گرمائی تعطیلات تعلیمی  نظام کے ساتھ مذاق ،ایپسما

تلہ گنگ (نمائندہ دنیا) پنجاب میں تین ماہ کی گرمیوں کی تعطیلات تعلیمی نظام کے ساتھ سنگین مذاق ہے ۔ ۔۔۔

سیکرٹری جنرل ایپسما شمالی پنجاب ملک اعجاز جسیال،ضلع تلہ گنگ کے پرائیویٹ سکول مالکان اور تنظیمی عہدے داران نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی جانب سے گرمیوں کی تین ماہ کی تعطیلات کے اعلان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔رہنماؤں نے کہا کہ سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے تین ماہ کی تعطیلات کا اعلان کرکے نہ صرف تعلیمی مفادات کو نقصان پہنچایا بلکہ لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کو بھی عملاً نظر انداز کر دیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں