پی پی راولپنڈی ڈویژن کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس ،پارٹی کو فعال بنانے پر زور

پی پی راولپنڈی ڈویژن کی ایگزیکٹو باڈی  کا اجلاس ،پارٹی کو فعال بنانے پر زور

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس سٹی آفس لیاقت باغ میں ہوا۔۔۔۔

اجلاس کی صدارت ڈویژنل صدر اشعر حیات خان نے کی جبکہ جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن ملک خالد نواز بوبی نے اجلاس میں ایجنڈا پیش کیا اورکہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت، تنظیمی فعالیت اور بلدیاتی انتخابات کی تیاری کے حوالے سے بھرپور انداز میں میدان میں موجود ہے ۔ انہوں نے تمام تنظیمی عہدیداران کو ہدایت کی کہ وہ یونین کونسل سطح تک پارٹی کو مزید فعال اور مضبوط بنائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں