ایل او سی کے قریب سے کشمیر ی نوجوان کے اغوا کی تحقیقات کی جائیں ،یواین کو خط
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سردار امجد یوسف نے۔۔۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک کشمیری نوجوان کے اغوا اور قتل کی آزادانہ تحقیقات کا حکم دیں۔اقوام متحدہ کے سربراہ کے نام لکھے گئے خط میں کی آئی آئی آر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے اس واقعے کو ایک فالس فلیگ آپریشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد ایک بے گناہ شہری کو عسکریت پسند ظاہر کرکے پاکستان کو بدنام کرنا اور خطے میں کشیدگی کو ہوا دینا ہے ۔