ازبک سفیر کا الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال کا دورہ، طبی تعاون کا عزم

ازبک سفیر کا الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال کا دورہ، طبی تعاون کا عزم

ہسپتال کے مریض ماحول اور بین الاقوامی طبی معیار پر عملدرآمد کو سراہا،معاہدے پر غور

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پاکستان میں ازبکستان کے سفیر علی شیر تختیوف نے الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کا دورہ کیا جہاں آنکھوں کے علاج، ٹیلی میڈیسن، طبی تربیت اور ازبک مریضوں کے ریفرلز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وہ سیکنڈ سیکرٹری روشن جومانوف کے ہمراہ الشفاء ٹرسٹ کے صدر میجر جنرل (ر) رحمت خان اور دیگر سے ملے۔ ٹرسٹ کے ملک گیر نیٹ ورک اور خصوصی طبی سہولیات پر بریفنگ دی گئی۔ ملاقات میں مستقبل کے تعاون کے متعدد شعبوں کی نشاندہی کی گئی جن میں ٹیلی میڈیسن، ازبک طبی عملے کی تربیت، طبی ٹیکنالوجی اور ہسپتال مینجمنٹ سسٹمز کا تبادلہ، ووکیشنل ایجوکیشن، مشترکہ ورکشاپس اور خصوصی تربیتی پروگرام شامل ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان طبی تعاون کو باضابطہ شکل دینے کیلئے معاہدہ پر غور کیا گیا۔ ازبک سفیر نے ہسپتال کے مریض ماحول اور بین الاقوامی طبی معیار پر عملدرآمد کو سراہا۔ طبی خدمات اور تربیت میں دوطرفہ تعاون کا فروغ علاقائی طبی اشتراک کے ایک نئے باب کا آغاز ہو سکتا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں