راولپنڈی، انسدا دڈینگی مہم کو مزید موثر بنانے کی ہدایت

راولپنڈی، انسدا دڈینگی مہم کو مزید موثر بنانے کی ہدایت

ہائی رسک یونین کونسلز میں خصوصی سویپ آپریشنز جاری،مانیٹرنگ بھی شروع،بریفنگ

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ضلع راولپنڈی میں ڈینگی کی روک تھام، سرویلنس اور لاروا تلفی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز عبدالرحمن کی صدارت ہوا۔ مختلف محکموں کی کارکردگی، ہاٹ سپاٹس کی مانیٹرنگ، فیلڈ سرگرمیوں اور انسدادِ ڈینگی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ رواں سال ضلع بھر میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور ویکٹر سرویلنس سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے جبکہ ہائی رسک یونین کونسلز میں خصوصی سویپ آپریشنز جاری ہیں۔ ڈینگی لاروا کی بروقت تلفی اور متاثرہ مقامات پر فوری کارروائی یقینی بنانے کیلئے مختلف محکمے متحرک ہیں۔ اجلاس میں ناقص کارکردگی، غیر فعال یوزرز اور غیر وزٹ شدہ ہاٹ سپاٹس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو اپنی سرگرمیاں مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں