کاروباری اوقات میں نرمی کی جائے،راولپنڈی چیمبر
کفایت شعاری مہم کے تحت حکومتی اخراجات کم کیے جائیں، عثمان شوکت اور دیگر کا خطاب
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) سمارٹ لاک ڈائون میں کاروباری اوقات میں نرمی کی جائے، عیدکی آمد ہے مارکیٹ کے اوقات میں رات 10بجے اور ہوٹل ریسٹورنٹ کے اوقات رات 12بجے کیے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر عثمان شوکت اور گروپ لیڈر سہیل الطاف نے آر سی سی آئی کی جانب سے منعقدہ ممبر نائٹ کی تقریب میں کیا۔ تقریب کے مہماا ن خصوصی سٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر علی انجم سید تھے، تقریب میں انجمن تاجران کے نمائندوں، شہر اور کینٹ کی مارکیٹوں بازاروں سمیت گوجر خان ٹیکسلا واہ سے بھی ممبران کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ گروپ لیڈر سہیل الطاف نے کہا کہ شدید گرمی کے باعث دن کے اوقات میں خریداری کرنا آسان نہیں، کفایت شعاری مہم کے تحت حکومتی اخراجات کم کیے جائیں۔