علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بزرگوں کی نگہداشت کا خصو صی سرٹیفکیٹ کورس متعارف کرا دیا
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بزرگوں کی فلاح و بہبود کیلئے تعلیمی اقدام اٹھاتے ہوئے۔۔
سمسٹر بہار 2027ء سے بزرگوں کی نگہداشت کا خصوصی سرٹیفکیٹ کورس متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں کورس کی تیاری اور نصاب کی تشکیل کیلئے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کی افتتاحی تقریب کی صدارت فیکلٹی آف سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر شیر محمد نے کی۔ مقررین نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی بزرگ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث ان کی بہتر دیکھ بھال کیلئے تربیت یافتہ افراد کی ضرورت بڑھتی جارہی ہے۔