آئی جی کا جاری اور مجوزہ تعمیراتی و ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
اسلام آباد(این این آئی)آئی جی سید علی ناصر رضوی نے اسلام آباد پولیس کے جاری اور مجوزہ تعمیراتی و ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے سینئر پولیس افسران کو مختلف منصوبوں کی پیش رفت، معیار اور۔ ۔
بروقت تکمیل کو یقینی بنانے اور انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اے آئی جی جنرل سید عنایت علی شاہ اور اے ڈی ڈویلپمنٹ اینڈ پلاننگ کے ساتھ میٹنگ کی ۔اس موقع پر آئی جی اسلام آباد کو اسلام آباد پولیس کے جاری اور مجوزہ تعمیراتی و ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔