جرمن سفارتخانے کا ٹینگو ڈاکیومنٹری سکریننگ کا انعقاد

جرمن سفارتخانے کا ٹینگو ڈاکیومنٹری سکریننگ کا انعقاد

جاپان کے ناوکو، پاکستان کے افتخار سمیت مختلف ممالک کے کرداروں کی کہانیاں دکھائی گئیں

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) جرمن سفارتخانے نے میریٹ ہوٹل اسلام آباد کے اشتراک سے بین الاقوامی ٹینگو ڈاکیومنٹری INTERTANGOکی سکریننگ کا اہتمام کیا۔ جرمن فلمساز ہانے وے کی اس دستاویزی فلم میں ٹینگو کو ثقافتی رکاوٹیں عبور کرنے کے ذریعے کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ پاکستان میں جرمن سفیر اِنا لیپل نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ INTERTANGOیہ ثابت کرتی ہے کہ یہ خوبصورت رقص برلن سے کراچی اور بیونس آئرس سے میلان تک انسانوں کو جوڑتا ہے ۔فلم میں جاپان کے ناوکو، پاکستان کے افتخار سمیت مختلف ممالک کے کرداروں کی کہانیاں دکھائی گئی ہیں۔ فلم بین، کراچی، بیونس آئرس اور دیگر شہروں میں فلمائی گئی ہے ۔ اسکریننگ کے بعد فلمساز سے سوال و جواب کا سیشن اور ٹینگو کا تعارفی سبق بھی پیش کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں