آذربائیجان کے 108ویں یومِ آزادی کی تقریب

آذربائیجان کے 108ویں یومِ آزادی کی تقریب

پاکستان کی مبارکبا د،دونوں ممالک کی گہری دوستی لائق تحسین، عبدالعلیم خان کا خطابوفاقی وزراء، سپیکر پنجاب اسمبلی، اراکین اسمبلی اور برادر ممالک کے سفیروں کی شرکت

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) جمہوریہ آذربائیجان کے 108ویں یومِ آزادی پرمنعقدہ شاندار تقریب میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف میزبان تھے جبکہ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم مہمان خصوصی تھے ۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، وفاقی سمیت مختلف برادر ممالک کے سفیروں اور نمایاں سیاسی و سفارتی شخصیات موجود تھیں۔ عبدالعلیم خان نے اپنے خطاب میں حکومت پاکستان کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی اور 1918میں آذربائیجان ڈیموکریٹک ریپبلک کے تاریخی قیام کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسلم دنیا کی پہلی پارلیمانی جمہوریہ مملکت ہونا آذربائیجان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ سنگ میل جمہوریت اور انسانی حقوق پر مبنی قوم کے ناقابلِ تسخیر جذبے کا ثبوت ہے۔ آذربائیجان کی شاندار معاشی ترقی اور مختلف ٹرانسپورٹ راہداریوں کے ذریعے عالمی رابطوں کو فروغ دینے میں کلیدی کردار کی تعریف کی اور بالخصوص ٹرانس کیسپین انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ روٹ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ 1991میں پاکستان، آذربائیجان کی آزادی کو تسلیم کرنے والے اولین ممالک میں شامل تھا۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں