عید الاضحی کے موقع پر تلہ گنگ میں دفعہ 144کا نفاذ
تلہ گنگ (نمائندہ دنیا) عید الاضحی کے موقع پر ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی تاکہ امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے ۔۔۔
دریاؤں، ڈیموں اور ندی نالوں میں نہانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ مویشی منڈیوں کے علاوہ کسی بھی جگہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت سختی سے ممنوع قرار دی گئی ہے ۔