مری ،عاشر گینگ کے 3ملزم گرفتار ،مال مسروقہ برآمد

مری ،عاشر گینگ کے 3ملزم  گرفتار ،مال مسروقہ برآمد

مری(نمائندہ دنیا) ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔۔

ایس ڈی پی او کی زیر نگرانی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے عاشر گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان موٹر سائیکل چوری، موبائل فون چھیننے اور دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث پائے گئے ،پولیس نے ملزمان کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل اور چوری شدہ موبائل فون فروخت کر کے حاصل کی گئی رقم برآمد برآمد کر لی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں