اٹک، 6 ملزمان گرفتار آئس، چرس اور شراب برآمد
اٹک (اے پی پی) اٹک پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑے کریک ڈان کے دوران 06 ملزمان گرفتار، 1220 گرام آئس، 4400 گرام چرس اور 360 لیٹر شراب برآمد کر لی ۔۔۔
دورانِ چیکنگ فضل ہادی سکنہ صوابی سے 1100 گرام آئس ، تھانہ صدر اٹک پولیس نے شیراز خانم سے 1400 گرام چرس اور 120 گرام آئس ، اسی طرح تھانہ رنگو پولیس نے شفیق سے 1400 گرام چرس ، تھانہ نیوائیرپورٹ پولیس نے لعل دا حسن سے 1600 گرام چرس برآمد کر لی ۔