اسلام آباد ،20مشکوک افراد ،27موٹر سائیکل تھانے بند

اسلام آباد ،20مشکوک افراد ،27موٹر سائیکل تھانے بند

548افراد، 187گھروں،20ہوٹلز، 204موٹر سائیکلوں اور 84گاڑیوں کی چیکنگ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ، اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز کی سربراہی میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گئے ، سرچ آپریشن کے دوران 548افراد، 187 گھروں،20 ہوٹلز، 70 دکانیں، 204 موٹر سائیکلوں اور 84 گاڑیوں کو چیک کیاگیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 20 مشکوک افراد اور 27موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات میں منتقل بھی کیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں