راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عید کیلئے صفائی پلان جاری
صفائی آپریشن میں11ہزار ٹن سے زائد آلائشیں،گندگی لگانے کی تیاریاں مکمل،رانا ساجد
راولپنڈی (خبر نگار) ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عیدالاضحی کے موقع پرقربانی کی جانوروں کی آلائشیں اور دیگر گندگی اٹھانے کے حوالے سے انتظامات پر مبنی پلان جاری کردیا ،تین یوم کے صفائی آپریشن میں گیارہ ہزار ٹن سے زائد آلائشیں ،دیگر گندگی لگانے کی تیاریاں مکمل۔ آپریشن کی براہ راست سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کی جائے گی ۔راولپنڈی میں عید قرباں پر صفائی کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈی رانا ساجد نے کہا کہ عید کے موقع پر شہر میں آلائشیں اٹھانے کے لیئے 6340 ورکرز اور 1066 گاڑیاں تعینات کی گئی ہیں، عید پر 145,000 کلو قربانی کا فضلہ اٹھانے کا ہدف، 376,700 ویسٹ بیگز تقسیم ہوں گے۔
164 یونین کونسلوں میں 24 گھنٹے صفائی آپریشن جاری رہے گا،38 اجتماعی قربان گاہیں قائم، 167 ورکرز اور 54 گاڑیاں ڈیوٹی پر موجود رہے گی ۔