بحریہ یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت اور ذہنی صحت پر سمپوزیم
وزیرِ مملکت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینشن ڈاکٹر ملک مختار نے صدارت کی
اسلام آباد (دنیا رپورٹ )وفاقی وزیرِ مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینشن ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد میں منعقدہ مصنوعی ذہانت اور ذہنی صحت کے موضوع پر سمپوزیم کی صدارت کی اور خطاب کیا۔ تقریب بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد اور ہیلتھ سروسز اکیڈمی حکومتِ پاکستان کے بی ایس پبلک ہیلتھ پروگرام آفس کے باہمی اشتراک سے منعقد کی گئی۔تقریب کی میزبانی ڈاکٹر عظمٰی مسرور، ڈین اسکول آف پروفیشنل سائیکالو جی، اور ڈاکٹر شاہ ہیر الٰہی، ہیڈ بی ایس پبلک ہیلتھ پروگرام، ہیلتھ سروسز اکیڈمی نے کی۔