غریب بچوں کی فلاح و بہبود اور تعلیم مشترکہ ذمہ داری ،چیئرمین سینیٹ

 غریب بچوں کی فلاح و بہبود اور تعلیم مشترکہ ذمہ داری ،چیئرمین سینیٹ

یوسف رضا گیلانی کا دارِ علی ابن ابی طالب یتیم خانہ و سکول کا دورہ ،سہولیات کا جائزہ

اسلام آ باد(اپنے رپورٹرسے )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد میں قائم دارِ علی ابن ابی طالب یتیم خانہ و سکول کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعلیمی و رہائشی سہولیات، کلاس رومز، ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز اور تفریحی مقامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے طلبہ و طالبات اور تدریسی عملے سے ملاقات کی اور یتیم بچوں کو فراہم کی جانے والی تعلیم، نگہداشت اور تربیت کے معیار کو سراہا۔چیئرمین سینیٹ نے ادارے کی انتظامیہ اور اساتذہ کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یتیم اور معاشرے کے کمزور طبقات سے تعلق رکھنے والے بچوں کی فلاح و بہبود ا ور تعلیم ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ معیاری تعلیم، فنی مہارتوں کی فراہمی اور سازگار ماحول بچوں کو باصلاحیت اور خودمختار شہری بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں دورے کے دوران چیئرمین سینیٹ کو ادارے کی تعلیمی، فلاحی اور تربیتی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں