صوابی،ٹریفک پولیس کاکمسن ڈرائیورزکے خلاف کریک ڈان
پشاور (اے پی پی) ضلع صوابی میں عیدالاضحی کے تیسرے روز بھی ٹریفک پولیس مکمل طور پر مصروفِ عمل رہی۔۔۔۔
ترجمان صوابی پولیس کے مطابق مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ شہریوں میں روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی گئی۔ٹریفک پولیس کی جانب سے موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ کے لازمی استعمال، اوور اسپیڈنگ سے گریز کرنے اور کم عمر ڈرائیورزکو گاڑی یا موٹر سائیکل نہ چلانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔کریک ڈان کے دوران سینکڑوں کمسن ڈرائیورز کو روک کر ان کے والدین کو اطلاع دی گئی جبکہ متعدد موٹر سائیکلیں قانونی کارروائی کے تحت مقامی تھانوں میں بند کر دی گئیں۔
۔۔۔