28 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ کا تاریخی دن ،شیخ آفتاب
حضرو (اے پی پی) رکن قومی اسمبلی ممبر سپریم جوڈیشل کمیشن کنوینئر ضلعی رابطہ کمیٹی حکومت پنجاب شیخ آفتاب احمد نے ۔۔۔
کہا ہے کہ مسلم لیگ ن پہلے ملک کو ایٹمی قوت بنایا تھا اب معاشی قوت بنانے کے لیے میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں کوشاں ہے 28 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ کا تاریخی دن ہے جس دن پاکستان دنیا کی تاریخ کا پہلا اسلامی ایٹمی ملک بنا تھا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم تکبیر اور عید کے موقع پر مغززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔