نوشہرہ ، بارانی ڈیم ڈاگ آسماعیل خیل میں نہاتے ہوئے ملزمان حوالات بند
نوشہرہ (آئی این پی )تھانہ جلوزئی پولیس کی کارروائی، بارانی ڈیم ڈاگ آسماعیل خیل میں نہاتے ہوئے ملزمان حوالات میں ۔۔۔
بند کردیئے ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ کی واضح ہدایات کی روشنی میں تھانہ جلوزئی پولیس نے دفعہ 144ض،ف کی خلاف ورزی کرنے پر بڑی کارروائی کی۔ایس ڈی پی او پبی سرکل مقدم خان کی براہِ راست نگرانی میں جمشید خٹک ایس ایچ او تھانہ جلوزئی وایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ جلوزئی مرجان علی خان اور ان کی ٹیم نے بارانی ڈیم ڈاگ آسماعیل خیل میں نہاتے ہوئے 14 منچلوں کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کر دیا۔