اٹک ، صفائی آپریشن تیسرے روز بھرپور انداز میں جاری

 اٹک ، صفائی آپریشن تیسرے روز بھرپور انداز میں جاری

990.25 ٹن آلائشیں اور جانوروں کی باقیات تلف کی جا چکی ،اے ڈی سی جی

اٹک (اے پی پی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی انیل سعید نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے تیسرے روز بھی ضلع بھر میں صفائی آپریشن بھرپور انداز میں جاری رہا۔ ستھرا پنجاب ایجنسی نے جانوروں کی باقیات اور آلائشیں بروقت اٹھانے میں موثر ترین کردار ادا کیا اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گئے ۔ تحصیل اٹک سے 208.25 ، تحصیل حضرو سے 183.65 ، تحصیل حسن ابدال سے 112.68 ، فتح جنگ سے 167.93 ، پنڈی گھیب سے 160.48 جبکہ تحصیل جنڈ سے 157.26 ٹن آلائشیں اور باقیات اٹھائی گئیں۔ ضلع اٹک میں مجموعی طور پر 990.25 ٹن آلائشیں اور جانوروں کی باقیات تلف کی جا چکی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں