الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سمر انٹرن شپ پروگرام،30ہزار طلبہ کی شرکت
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کی افتتاحی تقریب کاانعقاد۔۔۔۔
₽،ملک بھر سے 30ہزار طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل سیدوقاص جعفری نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی طاقت اس کا نوجوان طبقہ ہے ، اگر انہیں درست سمت، عملی تربیت اور خدمتِ انسانیت کا جذبہ فراہم کیا جائے تو یہی نوجوان ملک کے روشن مستقبل کے ضامن بن سکتے ہیں۔