ایس ڈی پی آئی،سمر انٹرن شپ پروگرام کے پہلے بیچ کا آغاز
اسلام آباد (نامہ نگار ) پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی(ایس ڈی پی آئی) نے اپنے سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے۔۔۔
پہلے بیچ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے ۔ اس پروگرام کے لئے موصول ہونے والی 5 ہزار 388 درخواستوں میں سے 150 انٹرنز کا انتخاب کیا گیا۔افتتاحی اورینٹیشن سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی کے سینئر ایڈوائزر ایمریٹس بریگیڈیئر (ر) محمد یٰسین نے کہا کہ یہ انٹرن شپ نوجوان محققین کے لئے ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے ۔