پروفیسر ڈاکٹر عارف کی کتاب پاکستان سے اقبالستان تک کی تقریب رونمائی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) نیشنل بک فاؤنڈیشن، وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے زیر اہتمام مصنف پروفیسر ڈاکٹر عارف خان کی کتاب پاکستان سے اقبالستان تک (پاکستان کا مستقبل اور اقبال) کی تقریب رونمائی ہوئی۔۔۔۔
تقریب کی صدارت ڈاکٹر شکیل روشن صدر الحمد اسلامک یونیورسٹی نے کی۔ مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر عارف خان تھے ۔ مہمانانِ اعزاز ڈاکٹر سعد خان ایڈیشنل سیکرٹری وزارتِ خزانہ حکومت پاکستان اور ڈاکٹر عبدالمتین اخونزادہ تھے ۔ نظامت کے فرائض نازیہ رحمان نے سرانجام دیے ۔ تقریب کے صدر ڈاکٹر شکیل روشن نے فکر اقبال اور نوجوانوں کی تحریک کے حوالے سے کتاب کے موضوع پاکستان سے اقبالستان تک کے موضوع پر گفتگو کی ۔