کیپٹل ایمرجنسی سروسز ، 1594ہنگامی کالز پر فوری ، مؤثر رسپانس

کیپٹل ایمرجنسی سروسز ، 1594ہنگامی کالز پر فوری ، مؤثر رسپانس

207آگ لگنے کے واقعات، 1,111ایمرجنسی میڈیکل سروس کالز، 51 ریسکیو آپریشنز

اسلام آباد (ماہتاب بشیر) سی ڈی اے کے شعبہ کیپٹل ایمرجنسی سروسز (فائر اینڈ ریسکیو و ایمرجنسی میڈیکل سروسز) نے جون 2026 کے دوران مجموعی طور پر 1,594 ہنگامی کالز پر فوری اور مؤثر رسپانس دے کر وفاقی دارالحکومت میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کے اپنے عزم کا عملی مظاہرہ کیا ہے ۔یکم جون سے 30 جون 2026 کے دوران ادارے نے 207آگ لگنے کے واقعات، 1,111 ایمرجنسی میڈیکل سروس (EMS) کالز، 51 ریسکیو آپریشنز اور 225 وی آئی پی و خصوصی ایونٹس کی ایمرجنسی کوریج کامیابی سے انجام دی، دنیا کو دستیاب رپورٹ کے مطابق فائر اینڈ ریسکیو ونگ نے مجموعی طور پر 207آتشزدگی کے واقعات پر قابو پایا، جن میں 102 گرین ایریا فائر، 32 برقی آگ، 23 رہائشی مکانات میں آگ، 17 کمرشل و عمارتی آگ، 14کوڑا کرکٹ میں آگ، 12 گاڑیوں میں آگ اور 7 ایل پی جی/گیس سے متعلق واقعات شامل

تھے ۔ بروقت کارروائی کے باعث قیمتی جانوں، سرکاری و نجی املاک اور ماحول کو بڑے نقصان سے محفوظ رکھا گیا۔ایمرجنسی میڈیکل سروسز نے 1,111 طبی ہنگامی کالز پر خدمات فراہم کیں، جن میں 580 طبی ایمرجنسیز، 483ٹریفک حادثات، 2 ڈوبنے کے واقعات اور 2 سلنڈر دھماکوں کے کیسز شامل تھے ۔ تربیت یافتہ پیرامیڈکس نے متاثرین کو موقع پر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے بروقت ہسپتال منتقل کیا۔ریسکیو ٹیموں نے 51 خصوصی ریسکیو آپریشنز انجام دیئے۔ ، جن میں 42 جانوروں کی ریسکیو، 4 پہاڑی/کنویں سے ریسکیو، 3 ڈی واٹرنگ آپریشنز اور 2 درخت گرنے کے واقعات شامل تھے ، جو ادارے کی ہمہ جہت آپریشنل صلاحیتوں کا مظہر ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں