جی سکس ،سی ڈی اے فلیٹس کو خالی کرانے کیلئے آج آپریشن

جی سکس ،سی ڈی اے فلیٹس کو خالی کرانے کیلئے آج آپریشن

کارروائی اسلام آباد ہائی کورٹ،سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کی جا رہی ہےناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری طلب ،متعلقہ محکمے الرٹ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سیکٹر جی سکس میں سی ڈی اے کے زیر انتظام فلیٹس سے غیر قانونی قابضین کو بے دخل کرنے کے لیے آپریشن آج سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ یہ کارروائی اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کی جا رہی ہے ، سی ڈی اے ذرائع کے مطابق بے دخلی آپریشن کے دوران سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ہے ۔ اس آپریشن کے لیے چار پلاٹون پولیس، اے ٹی ایس اور خواتین اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائے گا تاکہ کسی بھی قسم کی مزاحمت یا قانون کی خلاف ورزی کو روکا جا سکے ۔ حکام کے مطابق آپریشن کے دوران ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او آبپارہ موقع پر موجود رہیں گے ، انتظامیہ کی جانب سے ایک مجسٹریٹ بھی آپریشن کی نگرانی کے لیے مقرر کیا گیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کارروائی قانون کے مطابق اور شفاف طریقے سے انجام پائے ۔ اس کے علاوہ سی ڈی اے کی انفورسمنٹ، ورکس اور مینٹیننس ٹیموں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ آپریشن کے دوران پیش آنے والی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں